وُدّ
Appears 1 times in Quran
Derived Words (2)
Words derived from the stem "وُدّ".
Occurrences in Quran
Found 1 verses containing "وُدّ".
اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجۡعَلُ لَہُمُ الرَّحۡمٰنُ وُدًّا
2
وُدّ اس محبت کو کہتے ہیں جو ِکیلیکی طرح دل میں گڑی ہوئی ہو۔ پس اس آیت کے معنے عربی زبان کے لحاظ سے یوں بنتے ہیں کہ مومنوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ اپنی محبت کِیلے کی طرح گاڑ دے گا یا یہ کہ اپنے دل میں مومنوں کی محبت کِیلے کی طرح گاڑ دے گا‘ یا یہ کہ مومنوں کے دل میں بنی نوع انسان کی محبت کیلے کی طرح گاڑ دے گا۔ اور اس کے نتیجہ میں بنی نوع انسان کے دل میں مسلمانوں کی محبت ِکیلے کی طرح َگڑ جائے گی۔ چنانچہ اس کی مثال رومی فتوحات سے ملتی ہے۔ ایک موقعہ پر جب عیسائی لشکر بڑی تعداد میں آگے بڑھا اور مسلمانوں نے سمجھا کہ اب ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو جو روپیہ مسلمانوں نے م